Advertisement

انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستان کو چیمپئن بنانا چاہتا ہوں، محمد ذیشان

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولر محمد ذیشان کا کہنا ہے کہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں پاکستان کو چیمپئن بنوانا چاہتے ہیں۔ 

انڈر 19 ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف 6 اور بھارت کے خلاف 4 وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد ذیشان نے نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ انڈر 19 لیول ہر پلیئر کیلئے کافی اہم ہوتا ہے، شاہین شاہ آفریدی انڈر 19 سے ہی اوپر آئے، مجھے بھی امید ہے کہ اچھا رزلٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایمبروز اور شعیب اختر کو پسند کرتا ہوں لیکن کسی اور کی طرح نہیں بننا، اپنا نام بنانا ہے، اپنے بولنگ ایکشن سے مطمئن ہوں، فٹنس پر محنت کروں گا تاکہ اس کو تبدیل نہ کرنا پڑے۔

محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ ان دونوں ٹورنامنٹ میں پاکستان کا بہترین بولر بنوں، ٹیسٹ کرکٹ میرا فوکس ہے لیکن موقع ملا تو تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہوں گا جب کہ فی الحال پی ایس ایل کا نہیں سوچ رہا، فوکس ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ پر ہے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version