Advertisement

روس کا یوکرین پر بڑا میزائل حملہ، 30 افراد ہلاک

روس کے یوکرین پر ڈرون حملے میں ایک سالہ بچے سمیت پانچ افراد ہلاک

یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ نے اب تک کی سب سے بڑی میزائل بمباری کی ہے جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جمعے کی علی الصبح روس کی جانب سے کیف، اوڈیسا، ڈنیپروپیٹروفسک، خرکیف اور لوویو میں ہونے والے حملوں میں 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے اپنے ہتھیاروں میں موجود تقریبا ہر قسم کے ہتھیار استعمال کیے جن میں گھروں اور زچگی کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ہی وقت میں اتنے زیادہ میزائل داغے گئے کبھی نہیں دیکھے۔

کیف کے فضائی دفاع میں حالیہ مہینوں میں زبردست بہتری آئی ہے، لیکن جمعے کے روز وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے۔

Advertisement

فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس نے ہائپر سونک، کروز اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے جن میں ایکس 22 قسم کے میزائل بھی شامل ہیں جنہیں روکنا مشکل ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے ایک ساتھ اتنے زیادہ اہداف کو نشانہ بناتے کبھی نہیں دیکھا۔

فضائیہ کا کہنا ہے کہ 158 میں سے 114 میزائل اور ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

روسی بمباری کے نتیجے میں کیف کے پوڈلسکی ضلع میں ایک 200 میٹر لمبا گودام تباہ ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version