Advertisement

ویرات کوہلی نے 146 سالہ کرکٹ کی تاریخ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی نے ایک کیلنڈر سال میں ساتویں بار 2000 رنز کا سنگ میل عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سات مختلف کیلنڈر سالوں میں 2000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

ڈین ایلگر کی شاندار 185 رنز اور جنوبی افریقہ کی تیز رفتار ی نے بھارت کو تین دن کے اندر شکست دے دی۔ جب باقی بلے باز کاگیسو ربادا، مارکو جینسن اور نندرے برگر جیسے مہلک تیز گیند بازوں سے نمٹنے میں ناکام رہے تو کوہلی نے تیز سنگلز اور چوکے لگا کر رنز بنائے۔

انہوں نے بھارت کی ایک اننگز اور 32 رنز سے شکست کے دوران 82 گیندوں پر 76 رنز بنائے، جس سے 2023 میں ان کے رنز کی تعداد 2006 تک پہنچ گئی۔

اس سے قبل ویرات کوہلی نے 2012 (2186 رنز)، 2014 (2286 رنز)، 2016 (2595 رنز)، 2017 (2818 رنز)، 2018 (2735 رنز) اور 2019 (2455 رنز) میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Advertisement

1877 میں پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے بعد سے (سرکاری ریکارڈ کے مطابق) کسی اور کھلاڑی نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version