Advertisement

امیر کویت کے انتقال پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

نگران وزیراعظم

امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر18 دسمبر کو ایک روزہ ”قومی یوم سوگ” منانے کا اعلان کیا ، نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر کویتی عوام اور شاہی خاندان سے یکجہتی کے لئے 18 دسمبر کو ”قومی یوم سوگ” منایا جائے گا جبکہ ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

امیر کویت کی وفات؛ نگران وزیراعظم تعزیت کیلئے دورہ کریں گے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان،حکومت اور کویتی عوام سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

Advertisement

نگراں وزیراعظم کا امیر کویت کے انتقال پر اظہار افسوس

اپنے ایک بیان میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انوار الحق نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں کویتی شاہی خاندان اور کویت کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مرحوم کو پاک کویت تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی شاندار خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے

کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  امیر دیوان کی جانب سے نشر ہونے والے مختصر بیان میں امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح  کےانتقال کی خبر سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

امیر کویت شیخ نواف الاحمدا لجابر الصباح  کی عمر 86  برس تھی، وہ گزشتہ ماہ اسپتال میں داخل ہوئے تھےتاہم  حکام کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی تھی۔

Advertisement

شیخ نواف نے ستمبر 2020 میں اپنے سوتیلے بھائی شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی 91 سال کی عمر میں امریکہ میں وفات کے بعد حلف اٹھایا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version