Advertisement

قوم بانی پاکستان کو آج بھی عقیدت و احترام سے یادکرتی ہے، صدراور وزیراعظم کا پیغام

پیغام

قوم بانی پاکستان کو آج بھی عقیدت و احترام سے یادکرتی ہے، صدراور وزیراعظم کا پیغام

قائداعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش کے موقع پرصدر ڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم بانی پاکستان کوآج بھی عقیدت و احترام  سے یادکرتی ہے۔

صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے قائداعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بابائے قوم کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  قائداعظم قوم کے وہ عظیم محسن تھے جن کی انتھک محنت سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔

صدر مملکت نے قائد اعظم کی سالگرہ پر پیغام میں کہا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنما کے طورپرانہوں نے برطانوی ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق اور مفادات کی وکالت کی۔ قائداعظمؒ  مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے نظریے پر پختہ یقین رکھتے تھے، جہاں وہ آزادانہ طور پر اپنے مذہب پر عمل کر سکیں اور انہیں سیاسی نمائندگی حاصل ہو۔

انھوں نے پیغام میں کہا کہ اپنی فصیح و بلیغ تقاریر اور انتھک محنت کے ذریعے جناح نے ایک علیحدہ قوم کے مطالبے کی حمایت کو کامیابی سے متحرک کیا۔ یہ دن ہمیں قائداعظم کے نظریات اور وژن کو اپنانے اور پاکستان کو ایک خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی یاد دلاتا ہے۔ آج ہم بابائے قوم کی دانشمندی، بصیرت اور دور اندیشی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک ایسی قوم کی بنیاد رکھی جہاں تنوع منایا جاتا ہے اورجسے ایمان کی قوت متحد کرتی ہے۔

مزارِقائد پرپروقار تقریب

Advertisement

صدرعارف علوی نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران متعدد چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے بڑے حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔  یہ بات زیادہ اطمینان بخش ہے کہ پاکستان نے چیلنجز کے باوجود مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دہائیاں گزر چکی ہیں، ہرایک باب آزمائشوں، فتوحات، اور ہمارے لوگوں کے غیر متزلزل جذبے کا عکاس ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ بابائے قوم کے وژن، ان کی قیادت اور مدبرانہ انداز نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی بنیاد رکھی جہاں تمام مذاہب اور پس منظر کے لوگ ایک ساتھ رہ سکتے تھے۔ آئیے اس دن عہد کریں کہ ہم اسلامی نظریات، اخلاقی اقدار، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ بابائے قوم کے وژن اور ان کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اتحاد اور جمہوری اقدار کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم آج بھی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں، انھوں نے مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا عزم دیا

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصولوں پرچل کرمسلمانوں نے مقصدحاصل کیا، قائداعظم کے اصول پسندی کی وجہ سے مخالفین بھی عزت کرتے ہیں۔ ان کا طرزعمل کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی سے بالاترتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version