Advertisement

شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے احمد شہزاد، عمر اکمل اور شعیب ملک کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ روز دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا۔

اس دوران وہاب ریاض سے سوال کیا گیا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، ایسے میں سینئرکھلاڑیوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

چیف سلیکٹر نے جواب دیا کہ شعیب ملک اور احمد شہزاد سمیت کسی کھلاڑی پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند نہیں ہوئے البتہ وہ دوبارہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں اور ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی ضرور ان کے بارے میں سوچے گی۔

چیف سلیکٹر کے ہمراہ بطور کنسلٹنٹ ذمہ داریاں نبھانے والے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی موجود تھے جن سے عمر اکمل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ عمر اکمل کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں سلیکٹ ہوگا، میرے بھائی ہونے کی وجہ سے وہ ٹیم میں نہیں آیا تھا اس نے خود کو منوایا تھا۔

Advertisement

ایک اور سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں اوپن نہیں کریں گے کیوں کہ اس وقت ہمیں تجربات کی ضرورت ہے تاکہ ہم ورلڈکپ سے پہلے مختلف کمبی نیشن آزماسکیں جب کہ صاحبزادہ فرحان نے اگر ڈومیسٹک کی طرح دورہ نیوزی لینڈ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظہارہ کیا تو وہ بھی اوپن کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version