Advertisement

نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر غیر انسانی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اور بھارتی فوج نے وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں سب سے بازی لے گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج راجوری سیکٹر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے، اس سیکٹر سے حراست میں لئے جانے والے کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔

اس بربریت اور سفاکیت کو چھپانے کے لیے مودی سرکار نے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں اور راجوری سیکٹر کے اس قتل عام پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے فوجی افسران کو ان عہدے سے ہٹانے کا ڈرامہ رچایا۔

مودی سرکار نے یہ ڈرامہ اس وقت کیا جب قابض فوج کی زیر حراست تین کشمیریوں پر ظالمانہ تشدد کی ویڈیوز آرمی کیمپ سے لیگ ہو گئی۔

Advertisement

مودی سرکار نے اس سچ کو چھپانے کو لیے اور اسے دنیا بھر میں وائرل ہونے سے بچانے کے لیے پورے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی سروس کو منقطع کر دیا۔

21 دسمبر کو حریت پسندوں نے سورنکوٹ میں بھارتی فوج کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی قابض فوج  کے 4 جوان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے پونچھ اور راجوری کی معصوم عوام پر ظلم وبربریت کا دھاوا بول دیا۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تقریباً 80 سے زائد معصوم کشمیروں کو قید کر لیا اور تفتیش کی آڑ میں تھرڈ ڈگری غیر انسانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک 4 اموات ہو چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version