Advertisement

مراد سعید کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے مسترد

مراد سعید

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے مسترد ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 اور  این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو مسترد ہوگئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے ان کے وکلاء نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیے گئے ہیں کہ وہ اشتہاری ہیں اور متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں لہذا دونوں حلقوں سے مراد سعید کےکاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے  پر پولیس کی دخواست پر نادرا  نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور  حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version