Advertisement

عبداللہ شفیق نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑنے کی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ 

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جاری ہے جہاں کھیل کے دوسرے روز کا اختتام ہوگیا۔

دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی بھی 164 رنز بنالیے تھے جب کہ اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں نصف سنچری بنائی ہے جبکہ بابر اعظم ایک رن بنا بولڈ ہو گئے تھے۔

کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے ڈیوڈ وارنر کا اہم کیچ ڈراپ ہوا، اگر تھام لیتا تو آسٹریلیا کی اننگز جلدی سمٹ سکتی تھی تاہم کوئی بھی فیلڈر جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑنا چاہتا، میری غلطی تھی جس کو تسلیم کرتا ہوں۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ جیتنے کیلئے ہر کھلاڑی کوشش کررہا ہے لیکن کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، بابراعظم ایک بہترین بلے باز ہیں تاہم نیٹس میں جس طرح وہ پریکٹس کرتے ہیں، میدان پر نہیں کھیل پارہے۔ یقیناً وہ اسوقت فارم میں نہیں تھے، البتہ امید ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بڑا اسکور کریں گے۔

Advertisement

نوجوان کرکٹر نے آسٹریلوی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز کے اسپیل کا وہ آخری اوور تھا اگر کھیل جاتا تو آسٹریلیا پر پریشر بن سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے گیند ہوا میں بلند ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version