صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم میں 5 سال بعد واپسی پر پرجوش

صاحبزدہ فرحان
صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
نجی ٹی وی انٹریو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں 5 سال بعد واپسی کرنے والے صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی پاکستان کے لیے کھیل چکے ہیں لیکن اس بار قومی ٹیم میں سلیکٹ ہونے پر زیادہ پرجوش ہوں کیوں کہ اس وقت میں تیار نہیں تھے لیکن اب ڈومیسٹک میں محنت کرنے کے بعد وہ پختہ ہوچکے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کافی پریشر کا گیم ہوتا ہے جس کا تجربہ میرے پاس پہلے نہیں تھا لیکن اب چار سال ڈومیسٹک کھیل کر کافی تجربہ ملا ہے اور اب وہ کافی مچیور ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ روز دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں صاحبزداہ فرحان کا نام بھی شامل تھا جنہوں نے آخری بار 2018 میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
حالیہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 492 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہنے والے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ انہوں نے کتنی محنت کی اور اس دوران کوئی ایسا میچ نہیں جو فٹنس مسائل کی وجہ سے مس کیا ہو ، پورا پورا سیزن بھرپور فٹنس کے ساتھ کھیلا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑی افتخار احمد نے ان سے ایک بار کہا تھا کہ پاکستان کے لیے سلیکٹ ہوجانا آسان ہے لیکن ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے تاہم اس بار ان کی پوری کوشش ہوگی کہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔
صاحبزداہ فرحان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ میں ویسا ہی کھیلیں جیسا انہوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کھیلا تھا تاہم کھلاڑی کو جج کرنے کیلئے دو سیریز کا موقع ملنا چاہیے تاکہ اس کو پتہ ہو کہ کتنے میچز ہیں لیکن اس وقت مقابلہ بہت سخت ہے لہذا کھلاڑی کو ہر میچ میں پرفارم کرنا ہوگا کیوں کہ ایک پلیئر کے پیچھے دوسرا پلیئر تیار ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ قومی ٹیم میں اوپننگ میں کافی سخت مقابلہ ہے اس لیے وہ مڈل آرڈر پر کھیلنے کو بھی تیار ہیں جب کہ وہ پی ایس ایل میں بھی مڈل آرڈر میں کھیل چکے ہیں،اس لیے جہاں ٹیم کو ضرورت ہوئی وہ اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

