Advertisement

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی خدمات محکموں کو واپس کر دی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے اولمپئین اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی خدمات ان کے محکمے کو واپس کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی نے تمام اولمپئین اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات ان کے محکموں کو واپس کر دی ہیں۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کے مطابق محکمہ جات کو صرف درکار خدمات کے حامل پروفیشنل کھلاڑیوں کی درخواست کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپیئن شہباز سینیئر، شفقت ملک اور عرفان سینیئر کی خدمات بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو واپس کردی گئیں ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اولمپیئن محمد عثمان شیخ اور عمران شاہ (واپڈا)، ابوذر امراو (نیشنل بینک) اور محمد خالد (پی آئی اے) کی خدمات بھی واپس کردی گئیں۔

Advertisement

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس سلسلہ میں  پی آئی اے، واپڈا، نیشنل بینک سمیت  دیگر محکمہ جات کو مراسلے جاری کردیئے گئے۔

موجودہ قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مصروف اسٹاف بدستور پی ایچ ایف کے ساتھ کام کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version