جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استعفیٰ دے دیا

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استعفیٰ دے دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوا دیا۔
استعفے میں جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا ہے کہ میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے ہیں۔ اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی عہدے سے مستعفی
براہ راست دیکھیں:https://www.bolnews.com/urdu/latest/2024/01/105582/amp/ #BOLNews #JusticeMazahirNaqvi #SupremeCourt pic.twitter.com/Rh72qkAwU4— BOL Network (@BOLNETWORK) January 10, 2024
جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے استعفے کی کاپی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی بھیجوا دی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان پراثاثوں سے متعلق الزامات تھے جب کہ ان کی ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی جب کہ جسٹس مظاہر نے آج اسی سلسلے میں کونسل کو اپنا تفصیلی جواب جمع کرایا تھا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے اس حوالے سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News