Advertisement

عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ میں بڑا کارنامہ انجام دیدیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 18 وکٹیں حاصل کرلیں جب کہ ٹیسٹ کی ایک ہی اننگز میں 80 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے وہ دوسرے کرکٹر بن گئے۔

سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عامر جمال نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی بیٹنگ کو سہارا دیا اور اسکور بورڈ 313 تک پہنچایا جس کے بعد بولنگ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 299 رنز پر ڈھیر کردیا۔

عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز بنانے کے بعد 21.4 اوورز کے دوران 69 دیکر 6 وکٹیں بھی حاسل کیں اور یوں وہ پاکستان کے دوسرے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی بھی ایک اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 5 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Advertisement

عامر جمال سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کیخلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں قومی ٹیم  کو 14 رنز کی برتری حاصل ہوئی تاہم دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل فلاپ ہوگئی اور تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنالیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version