شمالی کوریا نے سمندر میں جوہری تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے اپنی سمندری حدود میں جوہری ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کر لیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے رواں ہفتے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشقوں کے جواب میں ‘زیر آب جوہری ہتھیاروں کے نظام’ کا تجربہ کیا ہے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ زیر آب ڈرون، جو مبینہ طور پر جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب کیا گیا۔
ان تجربات کا کوئی دوسرا ثبوت نہیں ہے اور سیئول نے اس سے قبل کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ڈرونز کی صلاحیت کے بارے میں بیان مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔
جنوبی کوریا نے ان تجربات کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس تجربے سے جزیرہ نما کوریا اور دنیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے’، اگر شمالی کوریا نے ہمیں براہ راست اکسایا تو ہم فوری، مضبوط اور حتمی کارروائی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے بھرپور جواب دیں گے۔
شمالی کوریا پہلے بھی اپنے ‘ہائل-5-23’ نظام کے تجربات کا دعویٰ کر چکا ہے لیکن تازہ ترین واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا نے حالیہ ہفتوں میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اتوار کے روز شمالی کوریا نے ایک نیا ٹھوس ایندھن سے چلنے والا درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل نصب کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اس کے بعد جنوری کے پہلے ہفتے میں جنوبی کوریا کے ساتھ سمندری سرحد پر براہ راست فائرنگ کی مشقیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

