Advertisement

صدر عارف علوی کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے غزہ میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں معصوم شہریوں کی نسل کشی اور خونریزی کو روکنا ہوگا۔

صدر پاکستان نے آئی سی جے کے فیصلے کو سراہا جس میں اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی جانب نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا کہا گیا ہے۔

عالمی عدالت برائے انصاف نے نسل کشی کنونشن کے آرٹیکل کے دائرہ کار میں آنے والی تمام کارروائیوں کو روکنے کے لیے تمام اقدامات لینے اور غزہ میں فلسطینیوں کو فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کا کہا گیا ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ اس فیصلے نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی غیر انسانی کارروائیوں اور بربریت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے خواتین، بچوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور خوراک کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

 صدر مملکت عارف علوی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں بالخصوص سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں اور اسرائیل کو فلسطین میں مزید خونریزی سے روکیں۔

 صدر مملکت نے جنوبی افریقہ کی نسل کشی کی کارروائیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے جرات مندانہ موقف کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version