بھارت میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ، 10 بچے ہلاک

بھارت میں پکنک منانے والے بچوں کی کشتی الٹنے سے کم از کم 10 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مغربی بھارت میں جمعرات کے روز ایک اسکول پکنک کے لئے جانے والی ایک کشتی الٹ نے سے کم از کم 12 طالب علموں اور دو اساتذہ کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی پولیس نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا کہ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔
ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں ہرنی جھیل پر پیش آنے والے اس واقعے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق کشتی پر 27 افراد سوار تھے۔
پولیس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کم از کم سات افراد کو پانی سے بچالیا گیا ہے اور ان کا قریبی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشتی کی سواری کے دوران متاثرین کو لائف جیکٹس فراہم نہیں کی گئیں۔
گجرات کے وزیر اعلی بھوپندر پٹیل نے کہا کہ ریاستی حکومت حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ اور زخمیوں کے اہل خانہ کو 50 ہزار بھارتی روپے دے گی۔
بھارت میں کشتیوں کے حادثات غیر معمولی نہیں ہیں، جہاں جہازوں پر اکثر بھیڑ ہوتی ہے، خراب دیکھ بھال کی جاتی ہے اور حفاظتی سامان کی کمی ہوتی ہے۔
گزشتہ سال بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

