الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے فارم 33 ویب سائٹ پر جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے فارم 33 ویب سائٹ پر جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطبق ویب سائٹ پر جاری ہوئے والے فارم 33 میں ہر حلقے کے امیدواروں کی حتمی فہرست شامل ہے، اور ان امیدواروں کے انتخابی نشان کی تفصیلات شامل ہیں۔
فارم 33 کی تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 17 ہزار 816 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔
مجموعی طور پر سیاسی جماعتوں کے 6 ہزار 31 امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن لڑیں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلی سے 11 ہزار 785 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے فارم 33 کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 882 خواتین اور چار خواجہ سرا بھی الیکشن لڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

