Advertisement

باجوڑ؛ پولیس وین پربم حملہ، پانچ اہلکار شہید ہوگئے

باجوڑ

باجوڑ؛ پولیس وین پربم حملہ، پانچ اہلکار شہید ہوگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش میں پولیس کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ  بائیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت  تشویش ناک ہے۔

Advertisement

لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

شہید اہلکاروں میں حبیب الرحیم، مناسب خان، محمد رؤوف، خان محمد، علی رحمان شامل ہیں۔

بعدزاں باجوڑپولیس شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں، شہداء کے لواحقین اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

Advertisement

جنازے کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، پولیس اہلکار جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version