Advertisement

کرکٹ میچ کے دوران بولر اپنی جان گنوا بیٹھا

بھارت میں ایک میچ کے دوران فاسٹ بولر اندل سنگھ اپنے اوور کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

کرکٹ میں اکثر ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوتے ہیں ۔ 2014 میں سڈنی میں ایک فرسٹ کلاس میچ کے دوران آسٹریلیا کے بلے باز فل ہیوز سر پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے اور بعد ازاں ان کی موت ہوگئی۔

بھارت سمیت دنیا بھر کے ڈومیسٹک میں کم انتظامات کی وجہ سے اکثر ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کپ کے دوران قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بھی گیند لگنے سے ان فٹ ہوگئے تھے لیکن پی سی بی کی جانب سے انتظامات نہ ہونے کے سبب انہیں اسٹریٹچر کے بجائے ساتھی کھلاڑی کندھے پر اٹھاکر باہر لے گئے تھے جس پر بورڈ جو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حال ہی میں بھارت میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھرگون کے گاؤں میں ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر اندل سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جانب گنوا بیٹھا۔

رپورٹس کے مطابق 22 سالہ فاسٹ بولر اندل سنگھ اپنی بولنگ میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

Advertisement

طبی عملے کے مطابق نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ساتھی کھلاڑیوں نے بتایا کہ میچ کے دوران اس نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی لیکن اسے نظر انداز کرکے وہ میچ کھیلنے لگ گیا تھا۔

چند ماہ قبل بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والا کھلاڑی عاطف خان سعودی عرب میں میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے پِچ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تھا۔

ساتھی کھلاڑی عاطف خان کو فوراً قریبی کلینک لے کر گئے لیکن آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے وہ چل بسے۔ ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version