Advertisement

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ سپریم کورٹ سے اب تک جو فیصلے آئے ان حلقوں کے بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے، اس کے بعد دوبارہ پرنٹنگ کے احکامات آئے تو کاغذ موجود نہیں ہو گا، مزید کسی حلقے کے بیلٹ پیپر دوبارہ نہیں چھپ سکیں گے، خصوصی فیچرز والا کاغد ختم ہو گیا، پرنٹنگ کارپوریشنز کی بھی استعداد کم ہے، کے پی اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی، ہم نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی، کمیشن نے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کیں، عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات 1 بجے تک دینگے، ای ایم ایس کا استعمال شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق احسن طریقے سے کردار ادا کر رہا ہے، الیکشن بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے پرامن شفاف الیکشن کروائیں، موجودہ صورتحال میں بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version