Advertisement

جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین

جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے، جہانگیر ترین

چیئرمین آئی پی پی جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں کے حلقہ این اے 155 میں انتخابی مہم کا آغازکردیا۔

جہانگیر ترین سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 228 نذیر خان بلوچ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 227 مہر اشرف سیال اورلودھراں سے آئی پی پی رہنماؤں، کارکنوں نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جہانگیرترین نے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے رکنے والے ترقیاتی منصوںے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، لودھراں کے عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے، معیشت کو طاقتور کرنا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی، کسانوں کو انکا حق دیں گے، جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے، ہم نے اجتماعی کام کرنے ہیں جس سے عوام خوشحال ہو۔ اگرملک تگڑا ہوگا تو ہم بھی تگڑے ہونگے۔

جہانگیر ترین کل لودھراں اور ملتان کے مختلف علاقوں میں وکررز سے ملاقاتیں کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version