Advertisement

شادی کے فوری بعد شعیب ملک نے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شادی کے فوری بعد شعیب ملک نے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

شادی کے فوری بعد شعیب ملک نے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک حال ہی میں اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1748588432366936242

شادی کی تصدیق قومی کرکٹر کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کردی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ نے بھی شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کردیا ہے۔

شادی کے فوری بعد شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کیا جب کہ وہ 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک ان دنوں بنگلادیش میں ہونے والی پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، جہاں وہ فورچیون باریشال کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ کارنامہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 487 ویں میں انجام دیا جب کہ قومی کرکٹر نے رانگپور کے خلاف 7 رنز بنانے کے بعد اپنے 13 ہزار رنز مکمل کیے۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی کرس گیل کے ہیں جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 14 ہزار 562 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک دنیا بھر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Next Article
Exit mobile version