Advertisement

نادرا کی جانب سے تیار کی جانے والی انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف

نادرا

نادرا کی جانب سے تیار کی جانے والی انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف

عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے نادرا کی جانب سے تیارکی جانے والی انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

نادرا کی جانب سے 4 اضلاع میں خواتین کے نام مردوں میں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے نادرا کو انتخابی فہرستوں میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

نادرا کی جانب سے کئی شہروں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رولز میں غلطیاں سامنے آئی ہیں۔

شمالی وزیرستان، اورکزئی، ٹنڈو اللہ یار، کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خواتین ووٹرزکو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل کر دیا گیا۔

نادرا کی جانب سے خواتین کا مرد ووٹرز کی انتخابی فہرست میں اندراج کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کا خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کیا گیا۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو انتخابی عمل میں مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کوانتخابی فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version