Advertisement

پیپلز پارٹی کے 7 امیدوار انتخابی نشان ’تیر‘ سے محروم

پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران نے آزاد قرار دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 7 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انتخابی نشان تیر الاٹ نہیں کیا گیا جس کے بعد تین قومی اسمبلی اور چار پنجاب اسمبلی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کردیا ہے۔

این اے 58 چکوال سے ذوالفقار علی خان، این اے 59 تلاگنگ/چکوال سے حسن سردار اور این اے 122 لاہور سے چودھری عاطف رفیق کو تیر کا نشان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پی پی 20 چکوال سے چوہدری نوشاد خان، پی پی 21 چکوال سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ امجد نور اور پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجاہد اسلام کو انتخابی نشان تیر الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پی پی 163 لاہور میں محمد فیاض بھٹی کو پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر جاری نہیں کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما آج اس پر احتجاجی پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version