Advertisement

امریکہ میں شدید برفباری سے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم

امریکہ میں شدید برفباری سے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم

امریکہ میں شدید برفباری سے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے جب کہ 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں برفباری سے 900 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں  جب کہ 5300 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

شدید برفباری سے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے، فلوریڈا میں طوفانی بگولوں نے بھی تباہی مچادی جب کہ برفانی طوفان کے پیش نظر ہائی ویز کو بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک، نیو انگلینڈ، یبراسکا اور شمالی میسوری سے مشی گن تک شدید برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement

نیو میکسیکو کے کچھ حصوں، مشرقی کولوراڈو، اوکلاہوما اور ٹیکساس پین ہینڈلز، مغربی کنساس اور جنوب مغربی نیبراسکا میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ طوفان امریکہ کے شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ حکام کے مطابق یہ طوفان دسمبر 2022 کے بعد آنے والا سب سے بڑا طوفان ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں 2021 میں بھی جمادینے والی سردی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث ٹیکساس اور دیگر امریکی وسطی ریاستوں میں لاکھوں لوگ بجلی، پانی اور گیس سے محروم ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں دسمبر 2022 میں بھی آنے والے طوفان نے تباہی مچائی تھی جب کہ اس طوفان کو توانائی کی صنعت میں ایلیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔  2022 میں آنے والے طوفان نے ملک کے مشرقی نصف حصوں میں بجلی اور قدرتی گیس کے نظام کا خاتمہ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version