Advertisement

ہم شیر کا شکارکریں گے، چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو

بدین

ہم شیر کا شکارکریں گے، چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹونے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہے، ہم شیر کا شکار کریں گے ان کو چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی مدد کرنی ہے اس کے لیےپیپلزپارٹی کو جتواناہوگا، آپ نے میرے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، چاہتاہوں ہو پیپلزپارٹی کا ہرنمائندہ جیتے، اب بدین کےفیصلے کراچی میں نہیں ہوں گے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ میں آپ کے لیےاورباقی سیاستدان آپس میں لڑرہےہیں، وزیراعظم بنا تو اپنے 10 نکات پرعمل کروں گا، ایسا پروگرام لائیں گے کہ کوئی بچہ بھوکا نہیں سوئےگا، آپ کی نسلوں کی انشورنس ہوگی اگلی بارسیلاب سےنقصان نہ اٹھانےپڑے، کسانوں کو بینظیرہاری کارڈ دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوجوانوں کےلیے یوتھ کارڈ لائیں گے، روزگاردیں گے، غریب عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی پہنچاؤں گا، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھربنارہےہیں، ہم پورے ملک میں غریب خاندانوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے،
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرینگے،تنخواہ کو دگنا کرینگے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہے، ہم شیر کا شکار کریں گے ان کو چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے،
ہم عوام کی طاقت پر یقین اوروہ سازشوں کی طاقت پر یقین رکھتےہیں، 3 بارناکام ہونےوالے کو کیوں چوتھی بارموقع دیں۔ یہ عوام کا خون چوسنے والا شیر ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، وہ نفرت اورتقسیم کی سیاست کرکےعوام کو نقصان پہنچا رہےہیں۔
نہ وہ انتخابی مہم چلا رہاہےاور نہ آپ سے ووٹ مانگ رہا ہے، ایک شخص چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے، ایک شخص جس کے پاس نہ نظریہ ہے نہ منشور، وہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔ تاریخ گواہ ہےجب بھی وہ وزیراعظم بنےنقصان صرف عوام کاہوا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےمذید کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنی عوام کی خدمت کی، ہمیں ملک کے معاشی بحران کی فکر ہے، ہمیں غربت، بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کی فکر ہے۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کررہی ہے، اپنا منشور لے کرعوام کے پاس جارہا ہوں۔ پیپلز پارٹی و احد جماعت ہے جو الیکشن مہم چلا رہی ہے، ساتھیوں ایک بار پھر آپکے پاس آیاہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version