Advertisement

بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر کا افتتاح، مودی کی انتخابی مہم کا آغاز

بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر کا افتتاح، مودی کی انتخابی مہم کا آغاز

بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر کا افتتاح، مودی کی انتخابی مہم کا آغاز

مودی نے بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر کا افتتاح کرکے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

بھارت کی سیکولر روایات کو دفن کرتے ہوئے مودی نے رام راج کا آغاز کردیا ہے جس کی تازہ مثال ایودھیا میں بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر کا افتتاح ہے۔

نریندر مودی نے درحقیقت رام جنم بھومی مندر نہیں بلکہ ہندو راشٹر کا افتتاح کیا ہے جب کہ اس موقع پر رام مندر میں 51 انچ بلند رام کی مورتی کی ’’پران پرتھشٹا‘‘ کی گئی۔

ایودھیا میں 7 ہزار خصوصی مہمانوں اور ہزاروں عقیدت مندوں کے سامنے خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا، نریندر مودی نے ہندو پروہتوں کے طے کردہ انتہائی مقدس لمحات میں مندر کا افتتاح کیا۔

تقریب کے پیش نظر بھارت کی کئی ریاستوں اور مرکزی حکومت کے دفاتروں میں آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں کئی ریاستوں کے اسکولوں میں چھٹی تو کئی اسکولوں میں آدھے دن کی چھٹی ہے جب کہ تمام بینکس اور انشورنس کمپنیاں بھی آدھے دن کے لیے بند ہیں۔

Advertisement

ہماچل پردیش اور گوا میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری سمیت خود مختار اداروں میں آج مکمل چھٹی ہوگی، مختلف ریاستوں کے اسپتالوں میں بھی آدھے دن کی چھٹی ہے تاہم ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پوجا کی تقریب کا 4 بڑے ہندو پنڈتوں سمیت کانگریس پارٹی اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی بائیکاٹ کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کرکے بنائے گئے ہندو مندر کے افتتاح سے قبل مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مہاراشٹر میں جاری ہندو ریلی کے دوران مسلمان اور ہندو انتہا پسند آمنے سامنے آگئے جب کہ ہندو انتہا پسند ہجوم نے مسلمانوں پر تشد اور پتھراؤ کیا۔

واضح رہے کہ بابری مسجد کو انتہا پسند ہندوؤں نے 1992ء میں شہید کردیا تھا جس کی جگہ اب رام مندر تعمیر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کا دباؤ ، نیتن یاہو نے اسرائیلی مشیر زاچی ہینگبی کو عہدے سے ہٹا دیا
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version