Advertisement

مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو زرداری کے الزامات پر ردعمل

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ تہذیب میں رہ کر بات کریں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہے، انہیں کارکردگی کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے، بلاول نئے نئے پنجاب آئے ہیں اور انہوں نے پنجاب میں (ن) لیگ کے پراجیکٹس نہیں دیکھے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ سے ایسا کونسا منصوبہ لا رہے ہیں ، جو سندھ میں انہوں نے لگایا ہو اور پنجاب میں رہ گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے گالی گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے، بلاول بھٹو زرداری تہذیب میں رہ کر بات کریں، عوام کو سستی روٹی اور سستی اشیا چاہییں، وہ بات کریں۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے احمد پور شرقیہ ،مانسہرہ کے جلسے دیکھے، یہ ہے عوام کا اعتماد، عوام 8 فروری کو ان شااللہ شیر کو ووٹ دیں گے، نواز شریف مہنگائی سے ملک کو نکالیں گے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیداروں کے ساتھ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے خلاف بھی ہے۔ نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version