ہریتک اور دیپیکا کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟

بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن اور دیپیکا ہڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن سے بھرپور فلم ’فائٹر‘ کا دھماکے دار ٹریلر 15 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل اس فلم کے پہلے گانے ’شیر کھل گئے‘ اور ’ عشق جیسا کچھ‘ کے بعد مداحوں کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نیا گانا ’ہیر آسمانی‘ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس گانے میں فائٹر پائلٹوں دیپیکا پڈوکون، انیل کپور اور ہریتک روشن کو خوشگوار انداز کے ساتھ ساتھ ایکشن میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ہیر آسمانی:
اس سے قبل ہریتک روشن نے بھی فلم فائٹر کے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرکے خوب داد سمیٹی تھی۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
’عشق جیسا کچھ‘ گانا
’شیر کھل گئے‘
فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس میں ائیر فورس بیس کے شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔
#SpiritOfFighter | Vande Mataram!
See you in the theaters on the eve of India’s 75th Republic Day. Fighter releases worldwide on 25th January 2024. pic.twitter.com/23fvysWgsV
— Hrithik Roshan (@iHrithik) August 15, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

