پی ایس ایل کا افتتاحی میچ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے ٹکرائے گا

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے ٹکرائے گا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا افتتاحی میچ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے ٹکرائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو ہوگااور اسی دن یو اے ای میں ہونے والی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا فائنل بھی شیڈول ہے۔
پاکستان کے پانچ کھلاڑی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔
پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شریک پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کا تعلق ان ہی دو ٹیموں سے ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، اعظم خان اور عماد وسیم جبکہ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔پانچویں کھلاڑی محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔
عماد وسیم کے علاوہ چاروں پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کریں گے۔عماد وسیم ابو ظہبی نائٹ رائڈرز کی جانب سے کھیلیں گے۔
اگر یہ ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو ان کھلاڑیوں اور فرنچائزز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

