آغاسراج درانی ودیگرکیخلاف آمدن سےزائداثاثےبنانےکےریفرنس میں تفتیشی افسرکوشوکاز

آغاسراج درانی ودیگرکیخلاف آمدن سےزائداثاثےبنانےکےریفرنس میں تفتیشی افسرکوشوکاز
عدالت نے آغا سراج درانی ودیگرکیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےریفرنس میں تفتیشی افسرکو شوکازنوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگرملازمان آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کیس میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسرکی جانب سے نا مکمل رپوٹ پیش کرنے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئےنیب کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے وضاحت طلب کرلی۔
نیب نے مؤقف بیان کیا کہ ریفرنس میں سات ملزمان مفرور ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News