Advertisement

نیوزی لینڈ کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں شکست دینا آسان نہیں، شاہین آفریدی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ ایک چیلنج ہوتا ہے، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں شکست دینا آسان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ہے، اس کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ  بولنگ اچھی نہیں کرسکے،اگر بولرز درست لائن ولینتھ پر بولنگ کرتے تورزلٹ مختلف ہوتا ۔ اس ٹیم میں صلاحیت ہے، وننگ کمبی نیشن تیارکرنے کے لیے کچھ وقت دینا پڑے گا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ  ماضی کےنتائج کو دیکھ کر تینوں میچز میں ٹاس جیت کربولنگ کرنے کا فیصلہ مشاورت سےکیا۔ رنز کسی کو بھی پڑ جاتےہیں، حارث میچ جتواتا ہے وہ ہمارا میچ ونر بولر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کسی بھی نوجوان کے لیے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں پرفارمنس مشکل ہوتی ہے۔ صائم اور اعظم  دونوں ہی بہت باصلاحیت ہیں، ان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ  بابر نے رنز کیے ہیں لیکن میچ جیتنے کے لیے ساتھ پارٹنرشپ بھی لمبی ہونی چاہیے تھی۔  اگر ساتھ کوئی کھڑا ہوتا تو بابر پر بھی پریشر کم ہوتا۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں سب کو موقع دینا پڑے گا، جلد ایک اچھا کمبی نیشن تیار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version