Advertisement

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرئینٹ کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے، ندیم جان

ندیم جان

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے نئے ویرئینٹ کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ کل سے اسلام آباد میں عالمی صحت تحفظ سربراہ کانفرنس منعقد کرنے جا رہے ہیں ، نگران وزیراعظم کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر صحت نے کہا کہ کانفرنس بلانے کا مقصد دنیا کو ہیلتھ سیکورٹی کے حوالے سے محفوظ کرنا ہے، کسی بھی وائرس کے پاس پاسپورٹ نہیں ہوتا، وائرس سرحدوں کو نہیں دیکھتا۔

وزیر صحت نے کہا کہ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ غریب ممالک کو بھی وہی سہولیات ملنی چاہئیں جو امیر ممالک کو حاصل ہیں، پاکستان میں ہیلتھ سیکٹر کو لیڈ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کی تیاری کیلئے نجی شعبے میں ایک کنسورشیم بنا رہے ہیں، نئے کورونا ویرئینٹ سے پاکستان میں خطرہ ہے تاہم یہ مہلک نہیں۔

Advertisement

نئے کورونا ویرینٹ جے این ون کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے، ائیرپورٹس پر دو فیصد رینڈم اسکریننگ شروع کر دی ہے، بھارت اور دیگر ممالک میں جے این ون ویرئینٹ موجود ہے اور پاکستان میں نئے ویریئینٹ کے کچھ کیس سامنے آئے ہیں۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی، میرے پاس 500 ڈاکٹر موجود ہیں جو غزہ میں سروسز دینے کو تیار ہیں، وہ کہتے ہیں بے شک شہید ہو جائیں لیکن ہمیں بھجوا دیں جبکہ ہمارے وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر بھرپور آواز اٹھائی، غزہ متاثرین کی پاکستان بھرپور مدد کرے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version