Advertisement

سرگودھا کی دو نشستوں پر الیکشن التواء سے متعلق ای سی کا تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں الیکشن التواء سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

دونوں حلقوں کے آر اوز نے نادرا کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی بنا پردونوں نشستوں پر انتخابات ملتوی  کیے تھے، جس پر آج الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ سنانے ہوئے الیکشن مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی نے درخواست دائر کی تھی اور ڈی آراوز سرگودھا نے بھی الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگی تھی۔

سیکریٹری یونین کونسل کےمطابق نمبردارشمشادعلی نےفارم ب کی تصدیق کی جبکہ آر اوز کے مطابق مرحوم کے بیٹے عبدالسلام  نے اپنے امیدوار والد کی وفات کی تاریخ 15جنوری بتائی۔

مرحوم امیدوارکی اہلیہ، بیٹی اورامام مسجد نے وفات 2 جنوری کو ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق نمبردار شمشاد علی کے مطابق فارم ب پر اس کے دستخط جعلی ہیں اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی بنایا گیا تھا۔

ڈی آر اوز کی تحقیقات کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ وفات 2 جنوری کو ہی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے مرحوم امیدوار کے بیٹے کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تحریر کیا گیا کہ سیکریٹری یونین کونسل کی تصدیق پرڈیتھ سرٹیفکیٹ بنایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابی شیڈول جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version