Advertisement

انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دی تھی۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج کوئک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی، فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے۔

Advertisement

سول آرمڈ فورسز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اور پاکستان پوسٹ فائونڈیشن میں بھی تعینات کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز  کی تعیناتی 12 جنوری سے 8 فروری تک رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version