Advertisement

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

انڈر 19 ورلڈکپ

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ میں  پاکستان نے  مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان  نے بفیلو پارک میں کھیلے  گئے انڈر 19 ورلڈکپ 2024  کے اپنے دوسرے میچ  میں نیپال  کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 198 رنز کا ہدف آذان اویس کی ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کی بدولت 48ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے  نقصان پر حاصل کرلیا۔ہارون ارشد 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

شامل حسین اور شاہزیب خان 37،37، احمد حسن 29، عرفات منہاس 8 اور کپتان سعد بیگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نیپال کی جانب سے آکاش چند نے 3 جبکہ دیپیش کاندیل اور آکاش تریپاٹھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل نیپال کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز  بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔بپن راول 39 اور کپتان دیو کھنل 23 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 3، احمد حسن اور عبید شاہ نے 2،2 جبکہ خبیب خلیل، محمد ذیشان اور علی اسفند نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version