Advertisement

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

چین کے شہرزاؤ ٹونگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 500 افراد کو بچالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ یوننان کے شہر ژاؤتونگ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔

حکام کے مطابق ملبے میں پھنسے 500 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 47 افراد تاحال ملبے تلے پھسنے ہوئے ہیں۔

ژاؤتونگ شہر کی زین شیونگ کاؤنٹی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ یوننان ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں اکثر لینڈ لائیڈنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ گذشتہ روز علاقے میں ہونے والی برفباری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔

Advertisement

گو نامی عینی شاہد کے مطابق ’’پہاڑ گرنے سے درجنوں افراد اس کے نیچے دب گئے تھے‘‘۔

حکام کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد امدادی کارکنان نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے فائر انجن سمیت دیگر آلات کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کہتے ہیں ’’ریسکیو فورسز کو فوری طور پر منظم کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہوسکے ہلاکتوں کو کم کرنے کی کوشش کی جائے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version