بانی چیئرمین پی ٹی آئی اورانکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں خارج
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکنڈل کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اورانکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔
اڈیالہ جیل میں سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کی جانب سے وقت مانگا گیا جس پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ پر فرد جرم آئندہ سماعت پر 6 جنوری کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News