اے این پی کو لالٹین کا انتخابی نشان مل گیا، تین ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم

اے این پی کو لالٹین کا انتخابی نشان مل گیا، تین ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کو تین ماہ میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
اے این پی عام انتخابات2024اپنے انتخابی نشان لالٹین پرلڑے گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اے این پی کو بیس ہزار کا جرمانہ کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ عام انتخابات کا شیڈول دیا جاچکا ہے، اے این پی کی درخواست منظورکرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کو دس مئی تک انتخابات کرانے کا حکم۔
الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو تین ماہ میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News