Advertisement

عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو فرد جرم کےلیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

لاہور ہائی کورٹ

پرویزالٰہی و دیگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا معاملہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری

مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت پرطلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہورمیں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سماعت کے دوران عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردیں۔

سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی، محمد خان بھٹی کو عدالت پیش نہ کیا گیا جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو ایسے حاضری معافی نہیں ہوتی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم جیل میں ہے تو اسکی حاضری معافی کے لیے درخواست کی ضرورت نہیں۔

فہد، طاہرمکی، حیدر، سمیع اللہ، محمدعبداللہ، مختاراحمد، محمد امین سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

Advertisement

جج ارشد حسین بھٹہ نے ریمارکس دیے کہ یہ میری عدالت ہے اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، جج چھٹی پرچلا جائے تو کیا دس دن پہلے آپ کسی ڈیوٹی جج سے آرڈر کروا لیں گے۔ میں نے ملزم کو طلب کیا ہوا ہے ملزم کو پیش کیوں نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ میں سپریٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version