Advertisement

انتخابات سےمتعلق قیاس آرائیوں سےگریزکرنا چاہیے، مرتضٰی سولنگی

نگراں وفاقی وزیراطلاعات

انتخابات سےمتعلق قیاس آرائیوں سےگریزکرنا چاہیے، مرتضٰی سولنگی

نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہےانتخابات سےمتعلق قیاس آرائیوں سےگریزکرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریزکرنا چاہیے۔ بین الاقوامی میڈیاکےنمائندےپہلے ہی سے پاکستان میں موجود ہیں۔

مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ الیکشن کیلئے غیرملکی مبصرین اور صحافیوں کو49ویزے جاری کردیے ہیں۔  کراچی، لاہور، اسلام آباد کیلئے مبصرین کو اجازت نامے جاری کیے۔ ان تین شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہر میں جانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ برطانیہ سے25مبصرین کی درخواستیں پراسیس میں ہیں۔ روس سے 8، کنیڈا اور جاپان سے بھی مبصرین کی درخواستیں زیرغور ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسیس میں ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے 174 مجموعی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نےدرخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے پانچ درخواستیں پراسیس میں ہیں، پاکستان کے اندر سے بہت سے صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز دیے گئے ہیں، اس وقت تک 6065 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ دیے گئے ہیں۔

Advertisement

نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ لاہورسے 1200، کراچی 1470، پشاورسے 1050، کوئٹہ سے 600، حیدرآباد سے 355، فیصل آباد سے 250 اورملتان سے 290 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز دیے گئے، 20 جنوری کی تاریخ گذرنے کے باوجود اب بھی الیکشن کمیشن اور وزارت اطلاعات کے متعلقہ ادارے ان درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version