گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 6 بچے جاں بحق

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 6 بچے جاں بحق
سموگ اور خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 190 کیس رپورٹ ہوئے، لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 75 کیسز رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1505 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 8335 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 6 بچے جاں بحق ہوئے۔
لاہورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 بچہ جاں بحق ہوا۔ نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 194 تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور کے اسپتالوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ چلڈرن اسپتال میں 45 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔
جناح اسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام اسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اورادویات عدم دستیاب ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

