Advertisement

بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل فوج تعینات

بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی فوج کو 7 جنوری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بدھ کے روز ملک کی سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی اپوزیشن جماعت نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قیادت میں گزشتہ چند ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور غیر جانبدار نگران حکومت کے تحت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیے جانے کے بعد تقریبا 170ملین افراد پر مشتمل ملک میں اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Advertisement

حکومت کی جانب سے ان مطالبات کو مسترد کیے جانے کے بعد حکمران جماعت عوامی لیگ کی مسلسل چوتھی پارلیمانی مدت جیتنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بنگلہ دیشی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کو 3 سے 10 جنوری 2024 تک ملک بھر میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ پولنگ سے قبل، پولنگ کے دن اور پولنگ کے بعد امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔

ملک بھر کے 62 اضلاع میں فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریبا 100 ذیلی اضلاع نیم فوجی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے افسران کے زیر انتظام ہیں، جن میں سے کچھ فوج کے ساتھ مشترکہ فرائض انجام دیں گے۔

فوج کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں انتخابی مدد فراہم کرنے کے لیے کئی ہیلی کاپٹر بھی مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement

آئندہ 12 ویں قومی پارلیمنٹ کے انتخابات 7 جنوری 2024 کو ہونے جا رہے ہیں۔ مسلح افواج نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تیاری کی ہے۔

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی بیٹی حسینہ واجد بنگلہ دیش کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی رہنما ہیں، یہ ایک مسلم اکثریتی ملک ہے جو اسٹریٹجک طور پر جنوبی ایشیا اور بحرہند و بحرالکاہل کے باقی حصوں کے درمیان رابطے کے طور پر واقع ہے۔

حسینہ واجد کی حکومت کا اصرار ہے کہ آئندہ انتخابات جامع اور منصفانہ ہوں گے جبکہ ان کی اہم حریف جماعت بی این پی انتخابات کا بائیکاٹ کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ موجودہ انتظامیہ منصفانہ انتخابات کو یقینی نہیں بنا سکتی۔

بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے بہت سے رہنما اس وقت جیلوں میں بند ہیں اور حکومت کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے نکالی جانے والی متعدد ریلیوں میں تشدد ہوا ہے۔

بنگلہ دیشی عوام 300 ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں اور 2009 ء سے برسراقتدار رہنے والی وزیر اعظم اپنی مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں مدت کے لیے منتخب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Advertisement

پارلیمانی انتخابات سے قبل صدر محمد شہاب الدین، جو عوامی لیگ کے رکن بھی ہیں، بنگلہ دیشیوں سے اتوار کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

شہاب الدین نے چہارشنبہ کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ آئیے خود ووٹ ڈالیں اور دوسروں کو بھی ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا عوام کا جمہوری حق ہے۔ شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ووٹ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
امریکی دباؤ، بڑی بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی
اردن، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل، بحران میں شدت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version