Advertisement

اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں، جاوید اختر

مصنوعی ذہانت

بھارت کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر کا کہنا ہے کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں بلکہ اسے سیاسی بنیادوں پر صرف مسلمانوں سے منسوب کیا گیا۔

اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور بھارت کے شاعر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ اردو رسم الخط کے خاتمے کی ذمہ دار حکومت نہیں خود اردو کے ٹھیکیدار ہیں جب کہ اردو کو صرف مسلمانوں کی اور ہندی کو صرف ہندوؤں کی زبان کہنا درست نہیں کیوں کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے اسے سیاسی بنیادوں پر صرف مسلمانوں سے منسوب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زبان کا تعلق مذہب سے نہیں خطے سے ہوتا ہے اگر زبان مذہب سے متعلق ہوتی تو پورا یورپ اور دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے مسیحی صرف انگریزی بولتے لیکن ایسا نہیں ہے۔

بھارتی شاعر نے کہا کہ کہ اردو کسی اور جگہ سے نہیں آئی بلکہ یہ ہماری اپنی زبان ہے اور ہندوستان اور پاکستان میں بولی جاتی ہے اس خطے سے باہر نہیں۔

خیال رہے کہ جاوید اختر نے گزشتہ سال لاہور میں ہونے والے فیض میلے کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب جاوید اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی جانب سے میڈیا والوں کو ڈانٹنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جاوید اختر اہلیہ شبانہ اعظمی کے ہمراہ اپنی 79ویں سالگرہ کی تقریب کے لیے انیل کپور کے گھر کے باہر موجود تھے، جہاں میڈیا والے ان کی تصاویر لے رہے تھے لیکن اس دوران جاوید اختر کو چند فوٹوگرافر کی جانب سے بار بار ان کا نام پکارنا اچھا نہیں لگا اور انہوں نے نفرت بھرے انداز میں بلند آواز میں کہا ’’شور تو مت کرو‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version