2018میں آرٹی ایس بٹھانا سوچی سمجھی پلاننگ تھی، شہبازشریف

2018میں آرٹی ایس بٹھانا سوچی سمجھی پلاننگ تھی، شہبازشریف
شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو سیاسی، معاشی اورخارجی چیلنجز کا سامنا ہے، ہم اختلافات کا خاتمہ کرکے آگے بڑھیں گے تو کامیاب ہونگے۔
لاہور میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018میں آرٹی ایس بٹھانا سوچی سمجھی پلاننگ تھی، 2018میں آرٹی ایس بٹھانے کےباوجود ہم جیت چکےتھے۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس رات پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا اور ٹھپے لگائےگئے، پاکستان کے معاشی حالات چین سے بہتر ہوا کرتے تھے، دوسرے ممالک بھی ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جھانک کرسبق حاصل کرکے آگے بڑھنا چاہیے، ہم اختلافات کا خاتمہ کرکے آگے بڑھیں گے تو کامیاب ہونگے، حالات کو صحیح جانب موڑا جائے تو نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو سیاسی، معاشی اورخارجی چیلنجز کا سامنا ہے، الیکشن آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ، 8 فروری کو عوام ووٹ سےاپنےمستقبل کا فیصلہ کرینگے۔
انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکرتی ہیں، 2008 میں ہم نے لاہورمیں میٹرو سروس چلائی،2013 کے بعدلاہورمیں اورنج لائن ٹرین چلائی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خاندان نے تمام مشکلات دلیری اورصبرکے ساتھ برداشت کیں، نوازشریف نے 40 سال کی سیاست میں بہت سے اتارچڑھاؤ دیکھے، اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو آج ہم بدترین مشکلات کا شکار ہوتے، جب ہم نےحکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ ہونے قریب تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا اورپھراس سے مکرگئے، ہم نے حکومت سنبھال کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ڈی ایم میں جانے سے ن لیگ کی مقبولیت کم نہیں ہوئی تھی، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سےبچانے کے لیے ہم نے جو جنگ لڑی اس سے مقبولیت کم ہوئی، ہماری مقبولیت میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے،لوگ جانتے ہیں ن لیگ ہی مسائل حل کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

