احمد شہزاد کو دوران میچ کمر میں تکلیف، میدان چھوڑ کر لاہور روانہ

احمد شہزاد کو دوران میچ کمر میں تکلیف، میدان چھوڑ کر لاہور روانہ
احمد شہزاد پریزیڈنٹ ٹرافی کے یو بی ایل کمپلیکس میں کھیلا جانے والا میچ چھوڑ کر واپس لاہور روانہ ہوگئے۔
واپڈا اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان پریزیڈنٹ ٹرافی کا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا جس میں قومی بیٹر احمد شہزاد نے واپڈا کی نمائندگی کررہے تھے۔
تاہم وہ میچ چھوڑ کر واپس لاہور روانہ ہوگئے جب کہ انہوں نے پہلی اننگز میں 77 اور دوسری اننگز میں 70 رنز بناکر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند ؟
احمد شہزاد نے دوسری اننگز کھیلنے کے بعد فیلڈنگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، احمد شہزاد کی عدم شرکت کے باجود واپڈا نے ایس این جی پی ایل کے خلاف شاندار فتح حاصل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو کمر میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں میڈیکل اور ٹیم مینجمنٹ کے مشورے کے مطابق میدان چھوڑ کر ضروری ٹیسٹ کے لیے لاہور جانا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے میچ میں واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 144 رنز سے شکست دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

