پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنگ کمیٹی کی میٹنگ پھر طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنگ کمیٹی کی میٹنگ پھر طلب
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنگ کمیٹی کی میٹنگ ایک بار پھر طلب کرلی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنگ کمیٹی کی میٹنگ آج سہ پیر 3 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی، اجلاس میں اہم معاملات کی منظوری سمیت فنانشل ایشوز پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں بورڈ میں جاری مختلف انکوائریز پر ایکشن لینے کی بھی منظوری لی جائے گی جب کہ پی سی بی کے الیکشن کےحوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 16 جنوری کو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس کو اچانک ایک گھنٹہ قبل ملتوی کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا خطرہ
ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان میں اختلاف کی خبریں زیرِ گردش ہیں جب کہ اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان تھا۔
خیال رہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو ختم ہو رہی ہے جب کہ اجلاس میں گورننگ بورڈ کی تشکیل پر بھی پیش رفت ہونے کا امکان تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

