پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور جاری

پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور جاری
پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کونوازدو کے سلوگن سے انتخابی منشورجاری کردیا۔
مسلم لیگ ن کے انتخابری منشور کے مطابق مالی سال 2025 تک مہنگائی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی، چارسال میں مہنگائی 4 سے 6 فیصد تک لائی جائے گی، پانچ سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دی جائیں گی، کرنٹ اکاؤنٹ خساره جی ڈی پی کا 1.5 فیصد تک کیا جائے گا۔
ماضی کی زیادتیوں کوفراموش کرکےمستقبل کی منصوبہ بندی کرنےآیاہوں، نوازشریف
انتخابی منشورمیں کہا گیا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کواپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، پنچایت سسٹم، تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہوگا، عدالتی، قانونی اورانصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی، بروقت اورمؤثرعدالتی نظام کا نفاذ کیا جائےگا، یقینی بنایاجائےگابڑےاورمشکل مقدمات کافیصلہ ایک سال کےاندرہوگا۔
انتخابی منشورکے مطابق چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے گا، نیب کا خاتمہ کیا جائے گا، انسدادبدعنوانی کےاداروں اور ایجنسیوں کومضبوط کیاجائےگا، ضابطہ فوجداری 1898 اور 1906 میں ترامیم کی جائے گی، مؤثر، منصفانہ اور بروقت پراسیکیوشن ہوگی، عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے گی، کمرشل عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
نوازشریف کے منشور کا اہم ترین حصہ قوم کو جوڑنا ہے، شہبازشریف
ن لیگ کا انتخابی منشورمیں کہا گیا کہ سمندرپارپاکستانیوں کی عدالتیں بہتراورمضبوط بنائی جائیں گی، عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا، خصوصی کونسل،عملدرآمدکونسل حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ مرتب کریگی، اسموگ سے پاک پاکستان اور ہوا کے معیارکی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فنڈز فعال کریں گے۔ چھوٹے کسانوں کو سود سے پاک قرضے فراہم کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی منشورکے مطابق فصل کے نقصان کی کمی پوری کرنےکیلئےجدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے، تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیں گے، ماحولیاتی خطرات سے دوچارعلاقوں کی حفاظت کریں گے، جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اورناروا سلوک کیخلاف اقدامات کرینگے، کچرے کی مینجمنٹ میں بہتری لائیں گے، پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

