Advertisement

12 سالہ بچے نے ذہانت میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی کیو

12 سالہ بچے نے ذہانت میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانیہ کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے  12 سالہ طالب علم نے ذہانت میں مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق   دیہی علاقے نارتھ ڈیون میں واقع گریٹ ٹورنگٹن  کے 12 سالہ طالب روری بڈ ویل  نے بغیر تیاری کے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کیا۔

سائنس کی دنیا میں تہلکہ خیز انکشافات کرنے والے  آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا آئی کیو 160 کے قریب تھا۔

روری بڈویل کی  والدہ  کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا  ٹیسٹ کے دوران بہت پرسکون تھا اور ایک سیکشن کے دوران  تو وہ ٹوائلٹ میں آرام سے ٹہلتا رہا تھا۔

والدہ کے مطابق ٹیسٹ کی سنگینی کے بارے میں روری کی بے خبری نے اسے بغیر کسی  پریشانی اور  بغیر تیاری کے مکمل کرنے میں مدد کی۔

Advertisement

روری بڈویل کو اس ٹیسٹ کے بعد  مینسا میں مدعو کرلیا گیا ہے۔

مینسا دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم ترین ہائی آئی کیو سوسائٹی ہے۔ یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ان لوگوں کے لیے کھلی ہے جو معیاری اور زیر نگرانی آئی کیو  یا دیگر منظور شدہ انٹیلی جنس ٹیسٹ میں 98 فیصد یا اس سے زیادہ اسکور کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version