Advertisement

باجوڑ میں فائرنگ، آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق

باجوڑ

باجوڑ میں فائرنگ، آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فائرنگ سے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سیاسی شخصیت ریحان زیب خان فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

باجوڑ پولیس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریحان زیب خان کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔

مقتول ریحان زیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Advertisement

این اے 8، پی کے 22 اور پی کے 91 میں انتخابات ملتوی

باجوڑ میں آزاد امیدوار کے قتل کے بعد این اے 8 اور پی کے 22 میں عام انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ریحان زیب پر قاتلانہ حملے کے بعد حلقہ پی کے 22 میں الیکشن ملتوی کیا گیا، ریٹرننگ آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں حلقہ پی کے 91 میں صوبائی الیکشن 45 دنوں کے لیے مؤخر کیا گیا ہے، پی کے 91 سے اے این پی امیدوار عصمت اللہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیئے، پریزائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام عملہ پولنگ کے دوران موبائل فون بند رکھے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Next Article
Exit mobile version